سدھار میں سیل شدہ کلینک دوبارہ فعال، اتائیت کا مبینہ دھندہ جاری
پینسرہ (نمائندہ دنیا )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی کے باوجود اتائیت کیخلاف مؤثر کنٹرول نہ ہو سکا، اور سیل شدہ کلینک کے دوبارہ فعال ہونیکا انکشاف ہوا ہے ۔
قبرستان روڈ پر واقع اسرار کلینک (حجامہ سنٹر) کو گزشتہ دنوں عطائیت کے الزام میں سیل کیا گیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق مذکورہ کلینک مبینہ طور پر دوبارہ خفیہ طریقے سے فعال ہو گیا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار مبینہ طور پر مرکزی دروازے کی بجائے خفیہ راستے سے کلینک چلا رہے ہیں، جسکے باعث نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کی صحت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔