بااثر ملز موں کی جائیداد پر قبضے کی مبینہ کوشش، مقدمہ درج
کارروائی نہ ہونے پر متاثرین کا ڈی پی او جھنگ،آر پی او فیصل آباد سے نوٹس کا مطالبہ
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) شہری کی جائیداد پر قبضے کی کوشش کے واقعہ کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا، جس پر متاثرہ شہری نے ڈی پی او جھنگ اور آر پی او فیصل آباد سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملزم عاشر، اشفاق، ساجد اور دیگر نے صفدر اقبال کی ملکیتی و زیر قبضہ رہائش واقع پرانا بائی پاس موضع مگھیانہ چک نون جھنگ پر قبضے کی کوشش کی ۔واقعہ کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی گئی، جس کے بعد مدعی کی جانب سے تھانہ کوتوالی جھنگ میں وقوعہ سے متعلق اندراج مقدمہ کی درخواست بھی جمع کرائی گئی، تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔مدعی صفدر اقبال نے ڈی پی او جھنگ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔