ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری گریڈ 20 میں ترقی پا گئے
صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ترقی کی منظوری، افسران و حلقوں کی مبارکباد
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کو گریڈ 20 میں باقاعدہ ترقی دے دی ہے ۔صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے ان کی ترقی کی منظوری دی۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے احکامات کے مطابق محمد آصف چوہدری کو سیکرٹری ٹو گورنمنٹ آف پنجاب/ڈویژنل کمشنر کے مساوی عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے گریڈ 20 میں ترقی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت اور لگن سے ادا کرتے رہیں گے ۔ایف ڈی اے کے افسران و سٹاف، سرکاری و سماجی حلقوں اور دوست احباب نے محمد آصف چوہدری کو ترقی ملنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔