فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے ادویات کا عطیہ
فیصل آباد (نیوز رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے لیے ادویات کا عطیہ دیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم اختر نے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق سے ادویات کا عطیہ وصول کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور منیجر عاصمہ مزمل بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم اختر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی گئی۔ڈاکٹر ندیم اختر نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کے فلاحی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات مستحق مریضوں کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔اس موقع پر کاشف فاروق نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔