بھینسوں کے غیر قانو نی باڑوں کیخلاف آپریشن تیز
تقریباً 95 فیصد بھینسیں نکال دی گئیں ، کئی علاقوں میں کارروائیاں جاری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی نگرانی میں رشید پارک، احمد پارک اور اعجاز ٹاؤن سے تقریباً 95 فیصد بھینسیں نکال دی گئیں جبکہ دیگر علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق صفائی، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔