انٹرپول کے ذریعے 10 سال سے مطلوب قتل کا اشتہاری گرفتار

انٹرپول کے ذریعے 10 سال سے مطلوب قتل کا اشتہاری گرفتار

بحرین سے گرفتار شکیل کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)قتل کے مقدمے میں 10 سال سے بیرون ملک فرار اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی سمندری میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم شکیل گزشتہ 10 سال سے بیرون ملک فرار تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ریڈ نوٹس سیل کے انچارج انسپکٹر عاصم ذوالفقار، نائب ریڈ نوٹس سیل کانسٹیبل سجاد سرور اور ٹیم نے انٹرپول کے تعاون سے ملزم کو بحرین سے گرفتار کیا۔ملزم کو فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر  پورٹ پر منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں