ارتھ ڈے پر جی سی ویمن یونیورسٹی میں شجرکاری پر زور
وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کی قیادت میں ریلی، 200 پودے لگائے گئے
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ارتھ ڈے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) نے بطور مہمان خصوصی مختلف سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ان کی قیادت میں نکالی گئی آگاہی ریلی میں پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور، ڈاکٹر میاں عمر فاروق، رضوان خان، یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ماحولیاتی تحفظ اور زیرو ویسٹ کے پیغامات پر مبنی بینرز اٹھا کر آگاہی پھیلائی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پلاسٹک کے بے جا استعمال پر فوری قابو پانا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے پلاسٹک اشیا پر پابندی اور زیرو ویسٹ کلچر کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔بعد ازاں شجرکاری مہم کے دوران وائس چانسلر نے تھیویٹیا کا پودا لگایا، جبکہ مجموعی طور پر 200 مقامی، سایہ دار، آرائشی اور پھلدار پودے لگائے گئے ۔