ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے 20 ترقیاتی کیسز منظور

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے 20 ترقیاتی کیسز منظور

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، شہری سہولیات،معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر زور

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کی۔اجلاس میں پٹرول پمپ، ایجوکیشن سنٹر، ہیلتھ سہولیات، مینوفیکچرنگ یونٹ، سوئمنگ پول اور ڈی کلاس اسٹینڈ سمیت مختلف منصوبوں کے 20 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی افادیت اور متعلقہ علاقوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کیسز کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی جبکہ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔اجلاس میں ڈی پی ڈی سی کے دیگر اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں