گوجرہ: ڈکیتی مزاحمت پر راہگیر کو زخمی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) صدر پولیس گوجرہ نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے راہگیر کو شدید زخمی کرنے والے دو ملز موں کو گرفتار کر لیا۔
جھنگ کے فضل کو ڈاکوؤں نے روک لیا اور نقدی چھین لی، مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا ، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے ملز موں کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ گزشتہ روز چھاپہ مار کرسلطان اور قاسم علی گرفتار کر لیا گیا۔