چنیوٹ:ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ 18 سالہ نوجوان جھلس گیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد روڈ غلہ منڈی کے قریب ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک 18 سالہ نوجوان شدید جھلس گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان احمد ولد صابر گھر کی کھڑکی سے چھت کے اگلے حصے پر فرنٹ سائیڈ کی پینٹ کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک ہائی وولٹیج لائن سے چھو گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید برقی جھٹکا لگا اور وہ جھلس گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔