جھنگ:مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل تیز، ٹیمیں متحرک

جھنگ:مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل تیز، ٹیمیں متحرک

نکاسی آب کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں:چیف آفیسر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جھنگ و ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ کی خصوصی ہدایات پر شہر اور گردونواح میں ڈی واٹرنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں بھکر روڈ، کوٹ خیرا، بستی گنیانہ، اوڈاں والی، چک نمبر 171 منگانی شریف، چک نمبر 454 اور آبادی آستانہ تحصیل 18 ہزاری سمیت مختلف علاقوں میں ٹیمیں متحرک ہیں اور سیوریج مسائل کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ نے ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں