کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے مختلف گھروں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔