ون ویلنگ کرنے والے افراد کی ٹریفک اہلکار سے مزاحمت

ون ویلنگ کرنے والے افراد کی ٹریفک اہلکار سے مزاحمت

ملز موں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ،مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون ویلنگ کرنے والے افراد کی جانب سے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار سے مزاحمت شروع کر دی گئی۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے مدن پورہ کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے افراد کو قابو کرنے کی کوشش کی تو ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار سے مزاحمت شروع کر دی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں