ہوٹل پر چھا پہ ،اشتہاری فرار

ہوٹل پر چھا پہ ،اشتہاری فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریلوے روڈ پر معروف ہوٹل میں چھاپے کے دوران اشتہاری سہولت کار کی معاونت سے فرار ہو گیا۔

تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بشیر احمد ریلوے روڈ پر واقع ہوٹل میں موجود ہے جس پر ریڈ کیا گیا تو مذکورہ اشتہاری اپنے سہولت کار محمد اشرف سمیت فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں