لڑکی سے اغوا اور شادی شدہ خاتون کو قابو کرکے زیادتی

لڑکی سے اغوا اور شادی شدہ خاتون کو قابو کرکے زیادتی

تھانہ سول لائن اور جڑانوالہ سٹی کے علاقوں میں نشانہ بنانے پر مقدمات درج تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں نابالغ لڑکی نے درندگی کی کوشش ناکام بنادی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا جبکہ شادی شدہ خاتون کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے کے رہائشی شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں سنی نامی شہری کی اہلیہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اسے قابو کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں نابالغ لڑکی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ۔نوراں بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 14 سالہ بیٹی کو قابو کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،مزاحمت پر ملزم نے اسکی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش سمیت ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں