گلی میں کھیلتی بچی پر لوہے کے راڈ سے تشدد، لہولہان کر دیا
کھرڑیانوالہ کے علاقے میں سلیم کی بیٹی نمرہ پر تشددکاملزم فرار،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گلی میں کھیلتی ہوئی نو سالہ بچی کو مبینہ طور پر لوہے کے راڈ سے تشدد کرتے ہوئے لہولہان کر دیا گیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں سلیم نامی شہری کی نو سالہ بیٹی نمرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے لوہے کے راڈ سے سر پر وار کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔