ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی کی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے۔
انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر علی رضا نے نجی سکول میں سٹوڈنٹس کو اور مختلف علاقوں میں ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین، روڑ سیفٹی پر آگاہی دی ۔ڈرائیوروں کو اوورسپیڈ سے اجتناب کرنے ، لین اینڈ لائن ڈسپلن و دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی واک کی گئی اور شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔