ایس ایس پی آپریشنز کی جڑانوالہ میں انسدادِ کرائم میٹنگ

ایس ایس پی آپریشنز کی جڑانوالہ میں انسدادِ کرائم میٹنگ

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے :عمران ملک

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس ایس پی آپریشنز عمران ملک کا جڑانوالہ کا اہم دورہ، ایس پی آفس میں انسدادِ کرائم میٹنگ کے دوران عمران احمد ملک نے انسدادِ کرائم میٹنگ کی صدارت کی، جس میں متعلقہ پولیس افسروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے فوری اور میرٹ پر حل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر مویشی منڈیوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، فیلڈ میں متحرک رہیں اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں