مزدور طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی :مقررین

 مزدور طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی :مقررین

مزدور رہنمائوں کا یوم مئی کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب

چک جھمرہ ( نامہ نگار )محنت کشوں، مزدوروں اور کسانوں کو مراعات دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک کو خوشحال بنانے کے لیے مزدور طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ان خیالات کا اظہار مقررین نے یوم مئی کے حوالے سے خصوصی اجلاس کے دوران کیا جس میں ہم خیال مزدور تنظیموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تمام تنظیموں کے محنت کش اور ورکرز اجلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے جہاں مقررین نے خطاب میں مہنگائی ،بے روزگاری، کچی آبادیوں کی مسماری ،لوڈ شیڈنگ مہنگی بجلی، صنعتی بحران، تجاوزات کے خلاف مہم میں پختہ تجاوزات کو چھوڑ کر تہہ بازاری کے خلاف شدت کے ساتھ مہم کو جاری رکھنے پر احتجاج کیا مقررین نے کہا کہ عرصہ ڈیڑھ سال سے غریب ریڑھی چھاپڑی خوانچہ فروشوں کو بے روزگار کیا گیا ہے ، مقررین نے مختلف قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہیں دی جائیں ،تمام ہوم بیسڈ، پرائیویٹ، نیم سرکاری اور سرکاری اداروں کو سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی کارڈ جاری کیے جائیں قرارداد میں اداروں کی نجکاری کو روک کر صنعتوں کو فعال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں