نہری پانی چوری کرنے والے 3 افراد کیخلاف مقدمہ
کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اپنی فصلوں کو سیراب کر رہے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں محکمہ انہار کی ٹیموں کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران تین افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔