مین ہو لز پر ڈھکن نہ لگانے والے تین افراد پر مقدمات

مین ہو لز پر ڈھکن نہ لگانے  والے تین افراد پر مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین ہو لز پر ڈھکن نہ لگانے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران تین مقامات پر مین ہولز کو کھلا پایا گیا۔ جن کے اوپر ڈھکن نہ رکھے گئے تھے ۔ جس پر کالونی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں