گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ صدر کے علاقے میں عبداللہ نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی گئی اور خود گھر کے اندر داخل ہوکر اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔