غیر قانونی کاروباری استعمال کیخلاف ایف ڈی اے کا ایکشن

غیر قانونی کاروباری استعمال کیخلاف ایف ڈی اے کا ایکشن

ملت ٹاؤن میں دو رہائشی پلاٹوں کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ترقیاتی ادارہ محمد آصف چودھری کی ہدایات پر رہائشی کالونیوں میں جائیدادوں کے غیر قانونی کاروباری استعمال کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔فیصل آباد ترقیاتی ادارے کی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں مزید متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ رہائشی پلاٹوں اور گھروں کو بغیر اجازت کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو نے متعلقہ افسروں کے ہمراہ مختلف رہائشی کالونیوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راحیل ظفر اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔معائنہ کے دوران ریکارڈ اور نقشہ جات کی جانچ پڑتال سے ملت ٹاؤن میں دو رہائشی پلاٹوں کا سراغ لگایا گیا جنہیں بغیر منظوری کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ متعلقہ مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر باقاعدہ منظوری حاصل کرکے واجبات جمع کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں