یومِ تکبیر مضبوط دفاع کی ضمانت کریڈٹ بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا : پیپلز پارٹی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ عزم و استقلال اور قربانیوں کی لازوال داستان کا ثمر یومِ تکبیر پاکستان کے مضبوط دفاع کی ضمانت ہے۔۔۔
جس کا تمام تر سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر ہے ، کوئی بٹن دبانے سے ایٹمی پاکستان کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ملک کی بقا و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔