زیر تعمیر مکان سے ٹی آر، گارڈر واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان سے ٹی آر، گارڈر، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں عرفان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ سیالوی کالونی میں واقعہ اس کے زیر تعمیر مکان سے ملزمان رات کی تاریکی میں ٹی آر، گارڈر، واٹر پمپ اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔