سمندری:یوم تکبیر کے سلسلہ میں مختلف مقامات پرتقریبات کا انعقاد
سمندری (نمائندہ دنیا)یوم تکبیر کے سلسلہ میں مختلف مقامات پرتقریبات کا انعقاد کیا گیا کیک کاٹے گئے ملک کی ترقی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔۔۔
سیاسی اور عسکری قیادت کوخراج تحسین پیش کیا گیا28مئی یوم تکبیر کو بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے مسلم لیگی رہنماسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری محمداسلم، ایم پی اے راؤکاشف رحیم خاں کے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہوئیں مقررین نے شاندار الفاظ میں سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔