گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سی بلاک میں ناصر حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کے گھر میں داخل ہوگئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے ، برتن اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔