سیکرٹری یونین کونسل 127 رانا ندیم خاں انتقال کر گئے
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) پرنسپل گورنمنٹ فاروق ہائی سکول شیخ کالونی رانا مجاہد خاں کے چھوٹے بھائی، سیکرٹری یونین کونسل 127 رانا ندیم خاں گزشتہ رات حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم انتہائی شفیق، ملنسار اور صوم و صلوٰۃ کے پابند شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے ۔نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں چک 69 ج ب چبہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔