موٹروے ایم4 اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائیاں جاری

موٹروے ایم4 اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائیاں جاری

بھاری جرمانے ، چالان، گاڑی بند، لائسنس اور روٹ پرمٹ کینسل ہو نگے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیکٹر کمانڈر موٹروے ایم-4 ایس پی چودھری ندیم وڑائچ کی زیر نگرانی اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ سے حادثات اور مالی نقصانات میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھاری جرمانے ، چالان، گاڑی بند، جبکہ لائسنس اور روٹ پرمٹ کینسل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں