میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا :چودھری شہباز
سمندری(نمائندہ دنیا)رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
28سال قبل آج کے دن قائد مسلم لیگ اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ اقتصادی معاشی پابندیوں کی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اس پر پوری قوم سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کررہی ہے یوم تکبیر قومی سلامتی خود مختاری عزت ووقار اور دفاع وطن کے عزم کا دن ہے۔