عید پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی پی او جھنگ کا مختلف مقامات کا دورہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے مختلف پارکوں، تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں اور عوامی مراکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، پولیس گشت اور ڈیوٹی پر مامور افسروں و اہلکاروں کے اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے ، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔