عیدالاضحی پر ریسکیو 1122 چنیوٹ کا الرٹ رسپانس، 205 ایمرجنسیز پر کارروائیاں
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان کی جانب سے عیدالاضحی کے دنوں میں ریسکیو 1122 چنیوٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عید کے دوران ریسکیو 1122 نے 205 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 201 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں اور انسانی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 124 رہی جن پر ریسکیو 1122 نے فوری امداد فراہم کی، جبکہ 49 روڈ ٹریفک حادثات میں 60 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔ روڈ حادثات میں 25 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 35 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں میں 44 مرد اور 16 خواتین شامل تھیں۔