ٹوبہ :عیدالاضحی پر صفائی، ویسٹ مینجمنٹ آپریشن متحرک
تمام تحصیلوں میں صفائی آپریشن، ویسٹ کلیئرنس، آلائشوں کی تلفی کی مانیٹرنگ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تینوں دن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک رہی۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی جبکہ تمام متعلقہ ادارے اور افسران فیلڈ میں موجود رہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ستھرا پنجاب اور میونسپل سٹاف نے عید کے دوران فیلڈ میں رہ کر فرائض انجام دئیے ۔تمام تحصیلوں میں صفائی آپریشن، ویسٹ کلیئرنس، آلائشوں کی تلفی، ٹریفک انتظامات اور شہری سہولیات کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔
ڈپٹی کمشنر نے عید کے تینوں دن مختلف علاقوں، اجتماعی قربان گاہوں، ویسٹ کلیکشن پوائنٹس، ڈمپنگ سائٹس، پارکس، بس اسٹینڈز، ہسپتالوں اور مویشی منڈیوں کے دورے کیے ۔ضلع بھر میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3580 ورکرز جبکہ 1158 مشینری یونٹس نے حصہ لیا۔ آپریشن میں ڈمپرز، لوڈر رکشے ، ٹریکٹر ٹرالیاں، واٹر باؤزرز، منی ٹرکس، ایکسکیویٹرز اور ویسٹ کلیکشن گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک رہی اور تمام عملے نے ذمہ داری اور محنت سے فرائض انجام دیے ۔