جھنگ بازار،امین پور بازار کی بیوٹیفکیشن شروع کرنیکی منظوری

جھنگ بازار،امین پور بازار کی بیوٹیفکیشن شروع کرنیکی منظوری

بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی تاریں زیرزمین منتقل کرنے کے ساتھ دیگر اقدامات کئے جائینگے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گھنٹہ گھر کے تاریخی بازاروں کی مرحلہ وار تزئین و آرائش کے منصوبے کے تحت اگلے مرحلے میں جھنگ بازار اور امین پور بازار کی بیوٹیفکیشن شروع کرنے کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچہری بازار کی بیوٹیفکیشن مکمل ہونے کے بعد منصوبے کا دائرہ دیگر بازاروں تک توسیع دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جھنگ بازار اور امین پور بازار میں بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی تاریں زیرزمین منتقل کرنے ، دکانوں کے یکساں ڈیزائن نافذ کرنے اور خوبصورتی بڑھانے کے دیگر اقدامات فوری طور پر شروع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بازاروں کو خریداروں کے لیے مزید دلکش اور دکانداروں کے لیے بہتر اور منفرد کاروباری ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ، جس کے تحت دونوں بازاروں کی تزئین و بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں