جھنگ: زیرِ حراست ملزم کی مبینہ فرار کی کوشش ناکام

جھنگ: زیرِ حراست ملزم کی مبینہ فرار کی کوشش ناکام

ایشال فاطمہ کیس کا ملزم خلیل مو ٹر سائیکل سے کود گیا ، کانسٹیبل بھی زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایشال فاطمہ کیس کے مرکزی ملزم خلیل کی دورانِ تفتیش مبینہ فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ منتقلی پولیس موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق چوتھا میل کے قریب پیش آنے والے واقعے کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ملزم خلیل کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہو گیا۔ریسکیو کے ذریعے زخمی ملزم اور پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔پولیس نے ملزم کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں