علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاںکے داخلے شروع

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے  سمسٹر خزاںکے داخلے شروع

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2026ء کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ،

جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اگست 2026ء مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سمسٹر خزاں میں میٹرک، ایف اے ، آئی کام، ایف ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے ، بی کام، بی ایس، بی بی اے اور بی ایڈ سمیت مختلف پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی اہلیت اور ضروریات کے مطابق مطلوبہ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں