سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر5فوڈ پوائنٹس مالکان گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کے غیر مناسب انتظام پر5 فوڈ پوائنٹس مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقوں میں پولیس نے فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا جہاں سکیورٹی کا ناقص انتظام پایا گیا۔ جو واردات کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے دکانوں کے مالکان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔