امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع: العربیہ

ریاض: (دنیا نیوز) العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں، ایران کے منجمد اثاثوں اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔

العربیہ کے مطابق مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کی قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی نمائندگی کے بارے میں باضابطہ اعلان تدفین کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں