خواجہ آصف کی نریندر مودی کو دیئے گئے اعزاز پر تنقید

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نریندر مودی کو دیئے گئے ایک اعزاز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اب تک کی سب سے زیادہ شرمناک کہانی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی آمد سے چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز تخلیق کیے گئے، ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود تھیں اور نریندر مودی اس اعزاز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے۔

وزیر دفاع کے مطابق یہ منصوبہ بند "اعزاز" یا تو سستی قسم کی مقبولیت حاصل کرنے کی بدترین کوشش ہے یا پھر خوشامد کی انتہائی مذموم شکل ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نریندر مودی بھارتی قوم کو شرمندگی سے دوچار کر رہے ہیں اور وہ قومی سطح پر باعثِ شرمندگی بن چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں