پیپلز پارٹی کے امیدوار جے یو آئی کے مولانا سعید یوسف کے حق میں دستبردار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے جمعیت علمائے اسلام (ف) آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے وزیر برائے عشر، زکوٰۃ و سماجی بہبود اور ایل اے 23 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سردار محمد حسین نے پارٹی فیصلے کے مطابق ایل اے 23 کے انتخاب میں مولانا سعید یوسف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
— PPP (@MediaCellPPP) July 4, 2026
اس موقع پر مولانا سعید یوسف نے سردار محمد حسین کی جانب سے دستبردار ہونے اور اپنی حمایت کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری ریاض بھی موجود تھے۔