عمرکوٹ: مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے دو سگے بھائی جاں بحق

عمرکوٹ: (دنیا نیوز) کنری کے قریب گاؤں حیات گپنہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ورثا کے مطابق دونوں بچوں کی رات کھانا کھانے اور دودھ پینے کے بعد اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ 10 سالہ علی حسن تعلقہ ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا، 12 سالہ محمد حسنین کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں