جیب تراش مسافر کی نقدی اورموبائل نکال کر فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ غلام آباد کے علاقے میں علی نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔