بیٹی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا ملزم مقابلہ میں زخمی،گرفتار
رجانہ(نمائندہ دنیا)بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
تھانہ رجانہ پولیس گشت پر تھی کہ چک نمبر 284 گ ب لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ اسکے تین ساتھی رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے ۔ زخمی ملزم کو رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ منتقل کردیا گیا ۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سجاد انورسکنہ چک نمبر 254 گ ب کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تھانہ رجانہ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔