محکمہ انہار کی پانی چوری کیخلاف کارروائیاں جاری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایکسین محکمہ انہار خرم خان کی ہدایت پر ایس ڈی او طلحہ کی زیر نگرانی تحصیل بھر میں پانی چوری کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں سب انجینئرز اور فیلڈ عملہ مختلف نہروں، کھالوں اور آبی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے پانی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے ۔ایکسین خرم خان کاکہناہے کہ پانی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ محکمہ انہار پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور پانی کی غیر قانونی تقسیم یا چوری سے گریز کریں تاکہ تمام کسانوں کو ان کا مقررہ پانی بروقت اور مساوی طور پر مل سکے۔