سمندری میں بھی آج یوم سیاہ کی تقریبات ہونگی:رانا عامر محمود

 سمندری میں بھی آج یوم سیاہ کی  تقریبات ہونگی:رانا عامر محمود

سمندری(نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی سٹی سمندری کے صدر رانا عامر محمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی5جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے۔

آج کے روز ڈکٹیٹر نے شب خون مارتے ہوئے پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار بھٹوکی عوامی جمہوری حکومت ختم کردی تھی۔انہوں نے کہا یوم سیاہ کے موقع پر آج ملک بھر کی طرح پیپلز پارٹی سمندری کے زیر اہتمام بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں