آر پی او کا دورہ چنیوٹ، امن کمیٹی ممبران کو سرٹیفکیٹس تقسیم

 آر پی او کا دورہ چنیوٹ، امن کمیٹی ممبران کو سرٹیفکیٹس تقسیم

محرم میں بہترین کارکردگی پر پولیس افسروں ، اہلکاروں کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ریجنل دفترمیں انسدادِکرائم میٹنگ ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

فیصل آباد،چنیوٹ(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا چنیوٹ کا دورہ ، ڈی پی او آفس میں ممبران امن کمیٹی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آر پی او نے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ امن کمیٹی ممبران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھاکہ محرم کے دران پرامن ماحول کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں امن کمیٹی ممبران اور علما کا کردار قابل ستائش رہا۔بعدازاں آر پی او سہیل اختر نے محرم کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس افسروں و اہلکاروں کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور خطا ب کرتے کہا محنتی اور فرض شناس پولیس افسروں کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔

پولیس افسر خدمت خلق کو اپنا شعار بنا کر فرائض انجام دیں۔دریں اثناآر پی او سہیل اختر سکھیرا کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس فیصل آباد میں انسدادِکرائم میٹنگ ہوئی ۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ٹاؤن ایس پیز نے شرکت کی، جبکہ ڈی پی اوز چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ویڈیو لنک پرشریک ہوئے ۔ ریجن میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے کہا منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔ شہریوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر بغیر کسی سیاسی دباؤ کے مکمل کی جائے ۔پولیس افسر فیلڈ میں متحرک رہیں ،بالخصوص خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں