پراپرٹی ڈیلر کا خواتین سمیت پانچ افراد سے مبینہ فراڈ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پراپرٹی ڈیلر نے مختلف واقعات میں خواتین سمیت پانچ افراد کو مبینہ فراڈ کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں ملزم یونس نے مختلف واقعات میں جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران پانچ افراد سے لاکھوں روپے وصول کیے اور اس کے عوض انہیں جعلی اور بوگس دستاویزات فراہم کر دیں۔ پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔