رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب، ڈرائیور گرفتار

 رکشے میں غیر معیاری گیس  سلنڈر نصب، ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک رکشہ روک کر چیک کیا۔ رکشے میں نصب خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں