چناب نگر:مہنگی وکم وزن روٹی پر احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

 چناب نگر:مہنگی وکم وزن روٹی پر احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مبینہ غفلت، من مانی نرخوں پر شہری پریشان

 چناب نگر (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں تندوروں پر روٹی کی قیمتوں میں اضافے اور وزن میں کمی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق سرکاری نرخ 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود بیشتر تندوروں پر روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، جبکہ اس کا وزن بھی مقررہ معیار سے کم ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں دالیں، چینی، گھی اور دیگر اشیائے خوردونوش بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تندوروں کی باقاعدہ انسپکشن کی جائے ، روٹی کے وزن اور قیمتوں کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں