کرنل (ر) رانا محمد عرفان مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے ختمِ قرآن

 کرنل (ر) رانا محمد عرفان مرحوم  کے ایصالِ ثواب کیلئے ختمِ قرآن

پینسرہ (نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب احمد خان کے برادر نسبتی، کرنل (ر) رانا محمد عرفان مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے کل خوانی کے سلسلے میں ختمِ قرآن و دعائیہ تقریب انوری مسجد اے بلاک میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قرآن خوانی، ختم شریف اور مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ علمائے کرام نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔اس موقع پر شرکاء نے رانا آفتاب احمد خان اور دیگر سوگواران سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں